0
Thursday 1 May 2014 19:22

میڈیا گروپ ملکی سلامتی کے خلاف بھارت سے گٹھ جوڑ ختم کرے، پیر فضل حق

میڈیا گروپ ملکی سلامتی کے خلاف بھارت سے گٹھ جوڑ ختم کرے، پیر فضل حق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی ضمانت آئین پاکستان نے دی ہے مگر مادر پدر آزادی کی کوئی حمایت نہیں کر سکتا۔ کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر فضل حق نے کہا کہ سینیر اینکر حامد میر پر حملے کی ہر طبقہ زندگی نے مذمت کی ہے۔ مگر اس اندھے حملے کی آڑ میں افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن فوج اور آئی ایس آئی ہے مگر افسوس کہ نجی ٹی وی چینل پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش میں بھارت کے ساتھ بہت دور تک گٹھ جوڑ کر چکا ہے، جسے اب بند ہونا چاہیے۔ صحافتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر فضل حق نے کہا کہ حکومت معاملات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے دفاعی اداروں کے مخالفین کے ساتھی بننے کی بجائے ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہیں جیو اور جنگ سے اظہار یکجہتی کرنے کی بجائے فوج کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 378306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش