0
Thursday 1 May 2014 21:20

صدر جرمن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناربرٹ لیمیرٹ کی پرویز رشید سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

صدر جرمن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناربرٹ لیمیرٹ کی پرویز رشید سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پرویز رشید سے جرمن پارلیمنٹ کے صدر ڈاکٹر ناربرٹ لیمیرٹ نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فعال جمہوریت، آزاد میڈیا، متحرک سول سوسائٹی اور خود مختارعدلیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، موجودہ حکومت اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں اور ریاستی ادارے امن مذاکرات پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے پارلیمانی وفود کے تبادلے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا،پاکستانی اتاشیوں کا دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 378356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش