QR CodeQR Code

اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، مشاہد حسین سید

1 May 2014 22:10

اسلام ٹائمز: مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ حکومت سرمایہ کاروں کی حامی ہے، موجودہ دور میں عام آدمی کی مشکلات بڑھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، فوج اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، کہتے ہیں محنت کشوں کو جب تک حقوق نہیں ملتے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حکومت سرمایہ کاروں کی حامی ہے، موجودہ دور میں عام آدمی کی مشکلات بڑھی ہیں، پاک فوج اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاکام پالیسی بنانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، اس وقت جو چیلنجز ہیں ان کا مقابلہ کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی، ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کا دھرنا ہرکسی کا حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 378360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378360/اداروں-کے-درمیان-ٹکراؤ-نہیں-ہونا-چاہیئے-مشاہد-حسین-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org