0
Thursday 1 May 2014 22:21

ترقیاتی حوالے سے ہمارے خاندان کی خدمات سب سے زیادہ ہیں، مولانا لطف الرحمن

ترقیاتی حوالے سے ہمارے خاندان کی خدمات سب سے زیادہ ہیں، مولانا لطف الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت کے نمائندوں کا ماضی بے داغ ہے۔ مفتی محمود کاخاندان ڈیرہ کی ترقی کیلئے لازم و ملزوم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق مسلم لیگی کارکن ہاشم کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن لیڈر کا چناؤ دیگر اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر حل ہو جائیگا۔ اس موقع پر ایم پی اے ٹانک محمود بیٹنی، سابق ایم پی اے نواب زادہ طاہر بنیامین خان و دیگر سیاسی رہنماء و کارکن بھی موجود تھے۔ مولانالطف الرحمن نے مزید کہا کہ مسائل سے ہرگز غافل نہیں جتنی خدمت ترقیاتی حوالے سے ہمارے خاندان نے کی ہے وہ آج تک کسی منتخب نمائندوں نے نہیں کی۔ ہمیں اپنی مٹی سے پیار ہے اور یہ کسی پر احسان سمجھ کر نہیں فرض سمجھ کر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ میں ہونیوالے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 378361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش