0
Thursday 1 May 2014 23:46

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شریک رہنماؤں کا ہنزہ میں شاندار استقبال

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شریک رہنماؤں کا ہنزہ میں شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ سبسڈی تحریک کی کامیابی کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ کے رہنماؤں کی ہنزہ آمد پر شاندار استقبال ہوا تحریک میں شامل سیاسی کارکن بابا جان، انور برچہ، نعیم اللہ خان، ریٹائرڈ صوبیدار نوا اللہ بیگ، اعجاز اور دیگر کارکنان کو ہار پہنائے گئے۔ ہسپتال چوک علی آباد سے نیٹکو آفس تک ریلی کی شکل میں ان لیڈران کو لایا گیا۔ ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ بابا جان نے کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز سول سوسائٹی آرگنائزیشز اور عوام کا تحریک میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر کامریڈ بابا جان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نہ صرف گندم کی سبسڈی بلکہ امن کی سبسڈی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور یہ سب کچھ عوام کی طاقت اور اتحاد ہی کی بدولت ممکن ہوا عوام ہنزہ نگر نے حکومت اور انتظامیہ کی تحریک کو دبانے کی تمام کوششوں کو ناکام بناکر ثابت کردیا کہ عوامی طاقت سے حقوق کو ہم چھین کر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ بابا جان نے مطالبہ کیا کہ سوست کسٹمز میں گلگت بلتستان کے افراد کے تمام ٹیکسزکا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سماجی اور سیاسی رہنما اکرام اللہ جمال نے کہا کہ تحریک نے گھڑی باغ میں جو امن کا پودا لگایا ہے عوام گلگت بلتستان پر لازم ہے کہ وہ اس پودے کی حفاظت کرے اور مزید بہترین طریقے سے آبیاری کرے۔ پیپلز پارٹی ہنزہ نگر کے سابقہ صدر فدا کریم نے مرکزی عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر کو تحریک کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء کے بعد پہلی بار عوامی ایکشن کمیٹی پروقار اور پرامن دھرنا دیکر اپنے آئینی حق کو منوانے میں کامیاب ہوئی جس کیلئے عوام ہنزہ نگر تحریک کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور تحریک کے تمام کارکنان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس تحریک کو کاغذی تحریک اور پانی کا بلبلہ کہہ رہے تھے ان لوگوں کیلئے یہ تحریک بہت بڑا پہاڑ بن گئی۔
خبر کا کوڈ : 378372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش