QR CodeQR Code

وانا میں شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی

2 May 2014 04:17

اسلام ٹائمز: مختلف علاقوں میں شام کے وقت شروع ہونیوالی بارش نے طوفانی ژالہ باری کا روپ دھار لیا، ٹماٹر، بھنڈی، آلو بخارے، آڑو، خوبانی سمیت سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی سب ڈویژن وانا کے مختلف علاقہ جات میں گزشتہ روز سخت ژالہ باری نے تباہی مچادی۔ وانا کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت شروع ہونیوالی بارش نے طوفانی ژالہ باری کا روپ دھار لیا۔ کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری کے باعث فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے۔ ژالہ باری کے باعث کریزی پال کے علاقے میں مکانات کی دیواریں گر گئیں۔ سب ڈویژن وانا فاٹا میں پھلوں کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے۔ جس سے سیزن میں ملک بھر کی منڈیوں میں سبزیاں اور پھل بھیجے جاتے ہیں۔ ژالہ باری سے ٹماٹر، بھنڈی، آلو بخارے، آڑو، خوبانی سمیت سیب کے درختوں کو انتہائی شدید نقصان پہنچا۔ زمینداروں اور کسانوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 378411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378411/وانا-میں-شدید-ژالہ-باری-نے-تباہی-مچا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org