QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں تشدد فوری ختم کیا جائے،بان کی مون

22 Sep 2010 10:50

اسلام ٹائمز:نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نیسرکی نے ڈیلی بریفنگ کےدوران بتایا کہ بان کی مون کو مقبوضہ کشمیر بے گناہ اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے


 نیویارک:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نیسرکی نے ڈیلی بریفنگ کےدوران بتایا کہ بان کی مون کو مقبوضہ کشمیر بے گناہ اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔انہوں نے کشمیر میں تمام فریقین سے صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عالمی تنظیم نے کشمیر میں تمام صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 37850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37850/مقبوضہ-کشمیر-میں-تشدد-فوری-ختم-کیا-جائے-بان-کی-مون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org