0
Wednesday 22 Sep 2010 11:56

بشریت کو درپیش مسائل کی اصلی وجہ بین الاقوامی سطح پر غیرانسانی اور ناعادلانہ مدیریت ہے، محمود احمدی نژاد

بشریت کو درپیش مسائل کی اصلی وجہ بین الاقوامی سطح پر غیرانسانی اور ناعادلانہ مدیریت ہے، محمود احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گذشتہ روز منگل کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خظاب کیا۔ انہوں نے اس خطاب میں کہا کہ عالم بشریت کو آج جو مسائل بھی درپیش ہیں انکی اصلی وجہ عالمی سطح پر ناعادلانہ اور غیرانسانی مدیریت ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ لبرل سرمایہ دارانہ نظام کی طمع کاریاں اکثر ممالک میں خواتین، مردوں اور بچوں کے دکھ اور درد کا باعث بنی ہیں۔ ایران کے صدر نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ نے اکیسویں صدی کے پہلے عشرے کو صلح اور امن کا عشرہ قرار دیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس عشرے میں جنگ، دوسرے ممالک پر قبضہ، قتل و غارت، غربت اور جلاوطنی اپنے عروج پر پہنچا دی گئی۔
صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا میں عالمی سطح پر موجود غیرجمہوری اور ناعادلانہ نظام کو ختم کر کے ایک منصفانہ اور وسیع نظام لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک عالمگیر، انسانیت پر مبنی اور عادلانہ نظام کی ضرورت ہے جسکی روشنی میں تمام انسانوں کے حقوق کی پاسداری اور حقیقی امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ہمیں نئے ہزارے میں الہی تفکر، حقیقی انسانیت اور عادلانہ و صالح مدیریت کی طرف پلٹ جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا صرف الہی تفکر ہی انسان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتا ہے کیونکہ وہ ایسا تفکر ہے جو انسان کی کمال پسند، حق جو اور عدالت طلب فطرت پر استوار ہے۔
صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ سب مل کر کوشش کریں کہ طاقت کے عالمی مراکز میں لائق مدیریت حکمفرما ہو جسکے ذریعے دنیا میں فلاح و بہبود، دوستی اور پایدار امن کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقصد صرف اور صرف تمام ممالک کے باہمی تعاون سے ہی قابل حصول ہے لہذا اقوام متحدہ نئے ہزارے کے دوسرے عشرے کو "عالمی مشترکہ مدیریت کا عشرہ" قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی چیز ہے جو انسانیت کے روشن مستقبل جس کا وعدہ خدا اور انبیاء علیھم السلام نے دیا ہے اور امام مہدی عج کے حضرت عیسی علیہ السلام کے ہمراہ ظہور کے بعد معرض وجود میں آئے گا، کا زمینہ ثابت ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 37857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش