QR CodeQR Code

لاہور کے علاقے بلال گنج میں سرچ آپریشن درجنوں مشکوک افراد گرفتار

2 May 2014 19:22

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بلال گنج کے علاقے میں کرائے پر گھر لے کر رہنے کی اطلاع تھی جن کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر داتا دربار اور نواحی علاقے بلال گنج میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کی سربراہی ایس پی  سٹی امتیاز سرور کر رہے تھے جبکہ چار ڈی ایس پی اور 9 ایس ایچ اوز سمیت کوئیک رسپانس فورس کے 200 جوانوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست  میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بلال گنج کے علاقے میں کرائے پر گھر لے کر رہنے کی اطلاع تھی جن کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری رہے گا۔ بلال گنج کے علاقے میں جاری اس آپریشن کے دوران شہریوں سے کوائف لئے گئے اور کرایہ داروں سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چیک کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 378599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378599/لاہور-کے-علاقے-بلال-گنج-میں-سرچ-ا-پریشن-درجنوں-مشکوک-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org