QR CodeQR Code

لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما شمس معاویہ کے ڈرائیور نے قاتلوں کو شناخت کر لیا

2 May 2014 19:38

اسلام ٹائمز: ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت میں رکھا گیا ہے، جہاں مقتول شمس معاویہ کے ڈرائیور حافظ عثمان نے ٹارگٹ کلر عبدالرؤف اور صابر شاہ شناخت کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سے گذشتہ ماہ پکڑے جانے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 ٹارگٹ کلرز کو پولیس نے تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا ہے، جہاں ان دہشت گردوں کی شناخت پریڈ کا عمل جاری ہے۔ آج کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گردوں کی شناخت کے لئے کالعدم سپاہ صحابہ پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کے ڈرائیور حافظ عثمان اور مقدمہ کے مدعی حافظ حسین کو جیل میں لایا گیا۔ دونوں نے ٹارگٹ کلرز عبدالرؤف اور صابر شاہ کو شناخت کر لیا۔ اس موقع پر شمس معاویہ کے ڈرائیور حافظ عثمان نے عبدالرؤف کو دیکھتے ہی چلا کر کہا کہ یہ وہی دہشت گرد ہے جس نے بتی چوک کے قریب شمس معاویہ کی گاڑی کو روک کر فائرنگ کی تھی، جبکہ ملزم صابر شاہ اس کے ساتھ تھا۔ اس سے قبل علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قاتلوں کی شناخت کے لئے جب دو گواہوں کو جیل لایا گیا تو ایک گواہ ملزموں کی شناخت کرنے سے قاصر رہا جبکہ دوسرا گواہ کھانا کھانے کا بہانہ کرکے غائب ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 378611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378611/لاہور-کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-رہنما-شمس-معاویہ-ڈرائیور-نے-قاتلوں-کو-شناخت-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org