0
Friday 2 May 2014 19:38

لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما شمس معاویہ کے ڈرائیور نے قاتلوں کو شناخت کر لیا

لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما شمس معاویہ کے ڈرائیور نے قاتلوں کو شناخت کر لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے گذشتہ ماہ پکڑے جانے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 ٹارگٹ کلرز کو پولیس نے تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا ہے، جہاں ان دہشت گردوں کی شناخت پریڈ کا عمل جاری ہے۔ آج کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گردوں کی شناخت کے لئے کالعدم سپاہ صحابہ پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کے ڈرائیور حافظ عثمان اور مقدمہ کے مدعی حافظ حسین کو جیل میں لایا گیا۔ دونوں نے ٹارگٹ کلرز عبدالرؤف اور صابر شاہ کو شناخت کر لیا۔ اس موقع پر شمس معاویہ کے ڈرائیور حافظ عثمان نے عبدالرؤف کو دیکھتے ہی چلا کر کہا کہ یہ وہی دہشت گرد ہے جس نے بتی چوک کے قریب شمس معاویہ کی گاڑی کو روک کر فائرنگ کی تھی، جبکہ ملزم صابر شاہ اس کے ساتھ تھا۔ اس سے قبل علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قاتلوں کی شناخت کے لئے جب دو گواہوں کو جیل لایا گیا تو ایک گواہ ملزموں کی شناخت کرنے سے قاصر رہا جبکہ دوسرا گواہ کھانا کھانے کا بہانہ کرکے غائب ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 378611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش