0
Saturday 3 May 2014 10:15

تعلیم و صحت اور امن و امان صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نواب محمد خان شاہوانی

تعلیم و صحت اور امن و امان صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نواب محمد خان شاہوانی

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی اے نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ تعلیم و صحت اور امن و امان صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ضلع کچھی میں بند سکولوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا جبکہ امن و امان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر رند قبیلے کے سربراہ و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند، رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے، نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ ضلع کچھی میرا اپنا علاقہ ہے، یہاں آنے کا مقصد بلدیاتی انتخابات سمیت مختلف سیاسی امور، علاقائی و قبائلی مسائل پر بات چیت کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور میونسپل کمیٹی چیئرمین کی نامزدگی سردار یار محمد رند کریں گے جو بعد میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں بند سکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں امن و امان کا مسئلہ تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس پر قابو پالیا۔

ایک سوال کے جواب میں نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کے حوالے سے وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں، کہ ہم ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ بعدازاں رند قبیلے کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ میں اپنے محترم نواب محمد خان شاہوانی اور سردار کمال خان بنگلزئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو  ضلع کچھی کے حوالے سے یہاں آئے اور گفت و شنید ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی صرف میرا نہیں، بلکہ 32 سرداروں کا گھر ہے۔ ساراوان کے سردار و قبائل یہاں سے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے آپس کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور آپس میں غلط فہمیاں پیدا کی ہیں لیکن اب وہ دوریاں اور غلط فہمیاں دم توڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

خبر کا کوڈ : 378762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش