QR CodeQR Code

پاک فوج سے اظہار یکجہتی، مسلم لیگ قاف آج ریلیاں نکالے گی

عوام پاک فوج کیخلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرے گی، چوہدری شجاعت

4 May 2014 00:23

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں مسلم لیگ قاف کے صدر نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے بارہ اضلاع میں آج ریلیاں نکالی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پہلے مرحلے میں کل پنجاب کے بارہ شہروں میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ قائداعظم نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے بارہ اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجرات، منڈی بہاءالدین، فیصل آباد، گجرانوالہ، بہاولپور، شیخوپورہ، قصور، جہلم اور سرگودھا میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالےسے کل لاہور میں دن گیارہ بجے ریلی نکالی جائے گی۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 379007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379007/عوام-پاک-فوج-کیخلاف-کسی-قسم-کا-پراپیگنڈا-برداشت-نہیں-کرے-گی-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org