0
Sunday 4 May 2014 20:54

پارٹی کے خواتین ونگ کی بہترین کارکردگی اور معاشرے میں اسکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

پارٹی کے خواتین ونگ کی بہترین کارکردگی اور معاشرے میں اسکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے خواتین ونگ کے زیر اہتمام کارکنوں کے لئے ایک تربیتی اور تعلیمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پارٹی کی خواتین ونگ کی عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت خواتین ونگ کی رہنماؤں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور اسکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جس سے انکار ممکن نہیں۔ عوام میں شعور اور آگاہی میں خواتین کا اہم رول ہے۔ پارٹی میں خواتین کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں معاشرے کے اندر جو بیداری آئی ہے، اُس میں معاشرے کے ہر فرد کے ساتھ ساتھ خواتین نے انتہائی اہم کر دار ادا کیا ہے۔ معاشرے میں ایک نئے جوش و ولولے کو ایجاد کرنے میں پارٹی کارکنوں نے جو مثبت کردار ادا کیا ہے، وہ حقیقی معنوں میں سیاسی حوالے سے قوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو قابل ستائش ہے۔ پارٹی اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ خواتین کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کے بنیادی یونٹس کو مزید فعال بنائے تاکہ آنے والے پارٹی انتخابات میں وہ بہترین قیادت کو سامنے لا سکیں جو اس شعبے کو مزید فعال بنانے میں بہتر کردار ادا کرسکے۔ اس ضمن میں پارٹی کے ہر کارکن پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 379117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش