0
Sunday 4 May 2014 17:33

محکمہ صحت کا جو بھی اہلکار لاپرواہی کریگا، اُسے فارغ کر دینگے، میر رحمت صالح بلوچ

محکمہ صحت کا جو بھی اہلکار لاپرواہی کریگا، اُسے فارغ کر دینگے، میر رحمت صالح بلوچ

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے صوبے کے بعض اضلاع میں خسرے کے کیسز سامنے آنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں فوری طور ہنگامی بنیادوں پر تمام طبی ضروری آلات فراہم اور صورتحال کی جائزہ رپورٹ دینے کا کہا ہے۔ رحمت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین سہولیات صحت فراہم کرنا، ان کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ محکمہ میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان اب ایک فعال ادارہ بن چکا ہیں۔ کوئی اہلکار ماضی کی حکومت کی طرح خواب خرگوش میں نہ رہے۔ جس اہلکار کی جو ذمہ داری ہے وہ اس بات کا پابند ہو گا، کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو یہ اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی کہ ان کی غفلت یا لاپرواہی سے کوئی انسانی جان ضائع ہو۔ ہم محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم لیکر آئے ہیں۔ ماضی کی طرح اب کاغذوں میں کام نہیں ہونگے۔ جس شخص کو جو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے، یہ اس کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس کو ایمانداری کے ساتھ نبھائے۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کو ہدایت کی کہ اس طرح مرض کے تدارک کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ اگر کہیں پر کسی اہلکار کی غفلت یا لاپرواہی نظر آتی ہے، تو اس کے خلاف بلاخوف و خطر سخت کارروائی کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 379118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش