0
Sunday 4 May 2014 21:19

نریندر مودی بھارت کو جنت بنانے کا خواب دکھا رہے ہیں، سونیا گاندھی

نریندر مودی بھارت کو جنت بنانے کا خواب دکھا رہے ہیں، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش انتخابی ریلی سے سونیا گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے وزیراعظم امیدوار نریندر مودی کو جم کر نشانہ بنایا، آل انڈیا کانگریس پارٹی کی صدر نے کہا کہ نریندر مودی بھارت کے عوام کو ملک کو جنت بنانے کا جھوٹا خواب دکھا رہے ہیں جبکہ بی جے پی کا خود کا راستہ ہی تباہی والا ہے، سونیا گاندھی نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اہم پرچار کرنے والے نریندر مودی کی باتوں سے لگتا ہے کہ انتخابات کا نتیجہ آچکا ہے اور وہ تخت پر بیٹھ گئے ہیں، کانگریس پارٹی کے صدر نے کہا کہ مودی ایک اہم بات بھول گئے ہیں کہ الیکشن کا نتیجہ وہ نہیں بلکہ عوام فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام کانگریس کا راستہ منتخب کرے گی، سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کرسی کے لئے فوجی شہیدوں کے نام کا استعمال کرتی ہے، کانگریس پارٹی کی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت گلے تک بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی تھی، ’’یو پی اے‘‘ حکومت نے منموہن سنگھ کی قیادت میں گاؤں، شہروں کے بنیادی ڈھانچو کو مضبوط کرنے کے منصوبے مرتب کئے، سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں غریب، دلت، پسماندہ طبقات، قبائلیوں اور خواتین کو ذہن میں رکھ کر تمام اسکیمیں بنائی گئیں، اس دوران سونیا گاندھی نے لوگوں سے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی پرزور اپیل بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 379134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش