0
Sunday 4 May 2014 20:23

باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ، 1 سکیورٹی اہلکار شہید

باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ، 1 سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ صبح گیارہ بج کر پینتالیس منٹ پر پیش آیا۔ اس سے پہلے بھی کئی بار افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جا چکی ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کی طرف سے متعدد بار احتجاج بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 379152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش