QR CodeQR Code

امریکہ، اسرائیل اور عالمی استعمار فلسطینیوں اور مسلم امہ کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتا ہے، قاضی نورانی صدیقی

5 May 2014 00:31

اسلام ٹائمز: پی ایل ایف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آزادی فلسطین کیلئے کام کرنیوالے کارکنان ''یوم نکبہ'' کو یوم واپسی فلسطین کے عنوان سے منائیں گے اور اس حوالے سے پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق واپسی کے معاملے کو اجاگر کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق واپسی پر عالمی سامراجی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پوری دنیا کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے حق واپسی پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ہونے والی حالیہ مفاہمت مثبت اقدام ہے اور دشمن امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی سامراجی قوتیں چاہتی ہیں کہ مسلم امہ کے درمیان خلیج پیدا کرکے مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کیا جائے اور فلسطینیوں کے درمیان ہونیوالی مفاہمت کے عمل کو سبوتاژ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ترجمان صابر کربلائی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کشمیر لیبر پارٹی کے مرکزی رہنما علامہ شوکت مغل قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کو مئی میں ''یوم نکبہ'' کی مناسبت سے ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آزادی فلسطین کے لئے کام کرنے والے کارکنان ''یوم نکبہ'' کو یوم واپسی فلسطین کے عنوان سے منائیں گے اور اس حوالے سے پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق واپسی کے معاملے کو اجاگر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 379204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379204/امریکہ-اسرائیل-اور-عالمی-استعمار-فلسطینیوں-مسلم-امہ-کے-درمیان-خلیج-پیدا-کرنا-چاہتا-ہے-قاضی-نورانی-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org