QR CodeQR Code

مشرق وسطٰی کے 11 اہم ممالک میں متعین سفیروں کی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

5 May 2014 08:08

اسلام ٹائمز: وزیراعظم منگل کو وزارت خارجہ کا دورہ کرینگے۔ جہاں مشرق وسطٰی میں متعین سفیر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرینگے۔ وزیراعظم سفیروں سے خطاب میں مشرق وسطٰی کیلئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے کلیدی نکات پر اظہار خیال کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطٰی کے گیارہ اہم ملکوں کی کانفرنس وزارت خارجہ میں آج ہوگی، جس میں مشرق وسطٰی کی تازہ ترین صورت حال پر غور ہوگا۔ وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ اس وقت مشرق وسطٰی کے اسلامی ملکوں میں اہم واقعات رونما ہو رہے ہیں، اس لئے ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ گیارہ ممالک میں متعین سفیر جن میں سعودی عرب، ترکی، ایران، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیج کے ممالک کے سفیر شامل ہیں، وزارت خارجہ کو عرب اسلامی ممالک کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف منگل کو وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے۔ جہاں مشرق وسطٰی میں متعین سفیر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ وزیراعظم سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطٰی کے لئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے کلیدی نکات پر اظہار خیال کریں گے۔ مشیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ اس مرتبہ یورپ اور امریکہ کے سفیروں کو  کیوں مدعو نہیں کیا گیا تو سرتاج عزیز نے بتایا کہ یورپ اور امریکہ میں سفیروں کی الگ کانفرنس بھی جلد بلائی جائے گی۔ جس میں یورپ اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور ان ملکوں میں متعین سفیروں کی سفارشات پر پالیسی میں ترمیم پر غور ہوگا۔ ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خطے کے ملکوں اور ایران میں متعین سفیر دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔ آج کانفرنس سے سیکرٹری خارجہ کا بھی خطاب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 379213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379213/مشرق-وسط-ی-کے-11-اہم-ممالک-میں-متعین-سفیروں-کی-کانفرنس-آج-اسلام-آباد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org