QR CodeQR Code

سعودی عرب کو مطلوب دو مبینہ دہشت گرد پاکستان سے گرفتار

5 May 2014 12:41

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عادل فلیح العنزی اور باسم محمد حامد الجہنی نامی دو سعودی شہریوں کو پاکستان سے گرفتار کرنے کے بعد وطن لایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سعودی عرب کو مطلوب 2 سعودی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے آبائی وطن بھجوادیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عادل فلیح العنزی اور باسم محمد حامد الجہنی نامی دو سعودی شہریوں کو پاکستان سے گرفتار کرنے کے بعد وطن لایا گیا ہے۔ ان دونوں افراد کو بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث اپنے شہریوں کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کے ساتھ ملکی پالیسی کے مطابق سلوک کیا جائے گا، سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ان دونوں مشتبہ افراد کو پاکستان کے کس شہر سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے فروری میں ایک فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت دہشت گرد گروپوں کے ارکان اور بیرون ملک لڑائیوں میں حصہ لینے والے سعودی شہریوں کو 20 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 379248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379248/سعودی-عرب-کو-مطلوب-دو-مبینہ-دہشت-گرد-پاکستان-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org