0
Monday 5 May 2014 15:32
دیکھتے ہیں کہ طاہرالقادری کو کون ٹوپی پہنائے گا

افواج پاکستان سے اپیل کرونگا کہ وہ طالبان کو بھرپور جواب دیں، رحمن ملک

افواج پاکستان سے اپیل کرونگا کہ وہ طالبان کو بھرپور جواب دیں، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرح کراچی میں بھی یونیفارم کی آڑ لے کر چند عناصر دہشت گردی کر رہے ہیں، کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں طالبان ملوث ہیں، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ طاہر القادری کو کون ٹوپی پہنائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ طاہر القادری کے پیچھے کوچ کون ہے، ہمارے دور میں جب طاہر القادری نے دھرنا دیا تھا، اس وقت سردی تھی اور اب گرمی ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انھیں نیا کنٹینر دیا جائے گا یا پرانے سے ہی کام چلائیں گے، طاہر القادری کا دھرنا جمہوریت کے لئے خطرہ نہ بن جائے اور سیاسی جماعتیں جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے جمہوریت ہی نہ کھو دیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل پر افسوس ہے، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ چلے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر کمیٹی بنا دی ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ قاتل پکڑے جائیں، امید ہے کہ ایم کیو ایم اپنا الٹی میٹم واپس لے گی۔
 
رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا، قائد متحدہ نے ہمیشہ ساتھ دیا اور ہم ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے، حامد میر پر حملے کے واقعے پر تبصرہ نہیں کروں گا، معاملہ عدالت میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی بند کر دیں گے لیکن کراچی میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور یہی لوگ شہر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں جبکہ بلوچستان میں دہشت گرد ایف سی کا یونیفارم پہن کر لوگوں کو قتل کرتے تھے۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ جو ڈنڈوں کی بات سمجھتے ہیں انھیں باتیں سمجھ نہیں آتیں، افواج پاکستان سے اپیل کروں گا کہ وہ طالبان کو بھرپور جواب دیں۔
خبر کا کوڈ : 379314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش