QR CodeQR Code

موبائل سمز نئے بائیومیٹرک سسٹم سے جاری ہونگی، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

5 May 2014 16:41

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء کیجانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ موبائل سمیں ٹافیوں کی طرح بک رہی ہیں، ساڑھے 4 کروڑ غیر قانونی رجسٹرڈ سمیں اب بھی استعمال میں ہیں جو دہشت گردی اور دیگر جرائم میں استعمال ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی سندھ میں غیر قانونی موبائل سمز کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے، قرارداد تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیاء کی جانب سے پیش کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیاء کی جانب سے غیر قانونی سمز کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیماء کا کہنا تھا کہ موبائل سمیں ٹافیوں کی طرح بک رہی ہیں، ساڑھے 4 کروڑ غیر قانونی رجسٹرڈ سمیں اب بھی استعمال میں ہیں۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی اور جرائم میں استعمال ہو رہی ہیں۔

قرارداد میں تحریک انصاف کی رہنما نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سے رابطہ کرکے غیرقانونی سمز بند کرائے، کراچی میں جنوبی افریقہ کی سمز سے بھتے کی کالیں آرہی ہیں۔ اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کئی دفعہ غیر قانونی سمز بند کرنے کا کہہ چکے ہیں، یکم جون سے نئی سم بائیومیٹرک سسٹم سے جاری ہوگی، مسئلہ پھر بھی حل نہیں ہوگا کیونکہ پہلے سے جاری سمز کا کچھ پتہ نہیں، کالعدم تنظیم کے کارندے سے 5 ہزار سمیں برآمد ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 379348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379348/موبائل-سمز-نئے-بائیومیٹرک-سسٹم-سے-جاری-ہونگی-سندھ-اسمبلی-میں-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org