QR CodeQR Code

پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر کشمیریوں پر تشدد

5 May 2014 22:13

اسلام ٹائمز: دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے گریٹر نوئیڈا کے واقعے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی وطن پرستی کا سبق تشدد کے ذریعہ پڑھانے والے یہ نہیں جانتے کہ ایسی حرکتوں سے بھارت اور کشمیر کے درمیان دوریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گریٹر نوئیڈا کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کو پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس واقعے پر علاقے کے کئی تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم سینکڑوں کشمیریوں نے احتجاج کیا ہے، مذکورہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم عامر قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ہوسٹل میں امتحان کی تیاری میں مصروف تھے، دوسری یونیورسٹیوں کے کچھ طلبہ آئے اور ایک کمرے میں زبردستی داخل ہوگئے، وہ نشے کی حالت میں تھے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہم سے بھارت ماتا کی جے اور ہندوستان زندہ باد کہنے کو کہا، ہم نے یہ نعرے بلند کئے، پھر انہوں نے ہم سے پاکستان مردہ باد کہنے کو کہا، اس پر ہمارے کچھ ساتھیوں نے اعتراض کیا تو وہ ہم سب پر ٹوٹ پڑے، طلبہ نے بتایا کہ اس واقعے کے خلاف گریٹر نوئیڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 150 طلبہ نے اتوار کو اپنا سامان اور کتابیں لے کر یونیورسٹی کے باہر احتجاج بھی کیا، دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے گریٹر نوئیڈا کے واقعے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی وطن پرستی کا سبق تشدد کے ذریعہ پڑھانے والے یہ نہیں جانتے کہ ایسی حرکتوں سے بھارت اور کشمیر کے درمیان دوریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 379493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379493/پاکستان-مخالف-نعرے-نہ-لگانے-پر-کشمیریوں-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org