0
Tuesday 6 May 2014 11:04

پاکستان کی مشرق وسطٰی کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنیکی پالیسی برقرار ہے، نواز شریف

پاکستان کی مشرق وسطٰی کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنیکی پالیسی برقرار ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی سہہ روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے جب کہ مشرق وسطٰی کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اور عالمی سطح پر امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی سال 2600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوجائیگی۔ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دفتر خارجہ میں بیرون ملک تعینات سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا عمل شروع کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2600 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائیگی، دفتر خارجہ میں بیرون ملک تعینات سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کیساتھ تعلقات میں توازن چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 379609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش