QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کے بغیر ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی

23 Sep 2010 10:14

اسلام ٹائمز:نیویارک میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے رابطہ گروپ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو آگاہ کر دیا ہے،اِس طویل تنازع کے اصل فریق کشمیری ہیں،جنہیں کسی بھی ممکنہ حل میں شامل کیا جانا چاہیے


نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کے بغیر ممکن نہیں۔کشمیری قیادت کو بھی اِس میں شامل کیا جائے۔او آئی سی نے بھی تنازع کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔
نیویارک میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے رابطہ گروپ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو آگاہ کر دیا ہے،اِس طویل تنازع کے اصل فریق کشمیری ہیں،جنہیں کسی بھی ممکنہ حل میں شامل کیا جانا چاہیے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسن اوغلو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر 63 سالہ پرانا مسئلہ ہے۔اور اب اِس کے حل کیلئے قراردادوں کی نہیں عملی اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری بھرپور کردار ادا کرے۔اگر تنازع کو حل نہ کیا گیا تو ایٹمی جنگ کا خطرہ سَر پر منڈلاتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 37972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37972/مسئلہ-کشمیر-کا-حل-کشمیریوں-کے-بغیر-ممکن-نہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org