0
Tuesday 6 May 2014 16:34

کراچی، علامہ امین شہیدی کی ٹارگٹ کلنگ کا شکار شہداء کے گھر حاضری، عوامی پروگرامات سے خطاب

کراچی، علامہ امین شہیدی کی ٹارگٹ کلنگ کا شکار شہداء کے گھر حاضری، عوامی پروگرامات سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کراچی میں مختلف اجتماعات اور ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات ایک عالمی سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں، کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کرپشن اور لوٹ مار ایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، شہر اور شہریوں کی بقاء کے لئے تمام طبقات کو اکٹھا ہونا ہوگا، ایک مخصوص گروہ ملک کو ناامن کرنے کے درپے ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، حکومت کی پالیسیز نے پاکستان کو داخلی اور خارجی سطح پر تنہا کر دیا ہے، پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں، حکومت کو ملک کی بقاء کی خاطر جلد طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا۔ علامہ امین شہیدی نے کراچی کی شیعہ سنی عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ 2 کروڑ آبادی کے شہر سے صرف 10 لاکھ افراد سڑک پر آجائیں تو ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے، لیکن اس پر علماء اور عوام کی خاموشی باعث افسوس ہے، رنگ و نسل، مذہب و مسلک کی تفریق سے بالاتر ہوکر شہر کے امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا، جب تک عوام خود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہونگے، حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے۔

علامہ امین شہیدی نے اپنے تین روزہ دورہ کراچی کے دوران شاہ فیصل، گلبہار، انچولی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، رضویہ، ناظم آباد، چشتی نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ دنوں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید خرم، شہید سجاد مہدی، شہید حسن کشمیری، شہید مختار رضوی، شہید گوہر رضوی، شہید غلام حسین اور کچھ عرصے قبل شہید ہونے والے ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید سید علی شاہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ دوسری جانب علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے زیراہتمام مسجد خیر العمل میں مجلس شہادت امام علی نقی (ع) سے خطاب کیا، محمود آباد میں کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب کیا، ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے زیراہتمام امام بارگاہ بزم فاطمہ (س) میں جشن معصومین (ع) سے بھی خطاب کیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن اور علامہ علی انور جعفری بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 379737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش