0
Wednesday 7 May 2014 08:12

خیبر پی کے اور سندھ سے پنجاب آنیوالوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط

خیبر پی کے اور سندھ سے پنجاب آنیوالوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے بعد سب سے بڑے صوبے پنجاب نے سندھ اور خیبر پی کے کے افراد کیلئے پنجاب میں آنے کیلئے پولیو ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت خیبر پی کے اور سندھ کے پنجاب میں 41 داخلی اور خارجی پوائنٹس پر پولیو ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کریگی اور جو لوگ پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے سے انکار کریگا اسکو داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کراچی، پشاور اور فاٹا کو پولیو سے متاثرہ قرار دیا تھا اور حکومت 2012ء سے فاٹا میں پولیو کی مہم بھی نہیں چلا سکی۔ دریں اثناء محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے دوسرے صوبوں سے پنجاب آنے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ دکھانے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خواجہ سلمان رفیق سے دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو پولیو قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط عائد کرنے کا بیان غلط طور پر منسوب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 379948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش