0
Thursday 23 Sep 2010 12:40

مہاباد کا دہشتگردانہ واقعہ دفاعی توانائی اور نیویارک میں ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کے خلاف صیہونی ایجنٹوں کی سازش ہے،مہمان پرست

مہاباد کا دہشتگردانہ واقعہ دفاعی توانائی اور نیویارک میں ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کے خلاف صیہونی ایجنٹوں کی سازش ہے،مہمان پرست
 تہران:اسلام ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے مہاباد کے دہشتگردانہ واقعے کو نیویارک میں ایران کی کامیاب سفارتکاری پر صیہونی ایجنٹوں کا ردعمل بتایا ہے۔مہمان پرست نے کہا کہ مہاباد کا دہشتگردانہ واقعہ ایران کی دفاعی توانائی اور نیویارک میں ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کے خلاف صیہونی ایجنٹوں کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی لحاظ سے اس قدر ترقی کر چکا ہے کہ اس کے پاس ڈیٹرینٹ طاقت بھی ہے اور بھرپور طرح سے اپنی سرحدوں کا دفاع کر سکتا ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائي ملت ایران کے دشمنوں بالخصوص صیہونی حکومت کے لئے ناقابل برداشت ہے،اسی بنا پر دشمن ملت ایران پر نفسیاتی دباو ڈالنے کے لئے مختلف طرح کی شازشیں کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے ملت ایران کی استقامت کو نشانہ بنایا ہے،لیکن اسطرح کے اقدامات سے ایران کی ملت و حکومت کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آئے گي۔
دراین اثنا پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایک پیغام جاری کر کے مہاباد میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ہونے والے فوجی پریڈ کے دوران اس دہشتگردانہ واقعے سے ایک بار پھر اسلامی انقلاب اور اسلامی حکومت کے دشمنوں کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گيا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے اس دہشتگردانہ واقعے پر اپنی اور پارلیمنٹ کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی،شہر مہاباد کے عوام اور شہدا کے گھرانوں کو تعزیت پیش کی۔ 
یاد رہے گذشتہ روز بدھ کو صوبہ مغربی آذربائجان کے شہر مہاباد میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے پریڈ کے دوران ایک بھیانک بم دھماکہ ہوا تھا،جسمیں گیارہ افراد شہید اور پچاس زخمی ہوئے ہیں۔
ایران،فوجی پریڈ کے دوران بم دھماکہ،خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید 47 زخمی
تہران:ایران میں فوجی پریڈ کے دوران بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے جبکہ 47 شدید زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔سرکاری خبر رساں ادارہ” ارنا“ کے مطابق ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنر واحد جلال زادہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے واقع کو انقلاب مخالف گروپوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔دھماکہ پریڈ دیکھنے کیلئے آنے والے لوگوں کے درمیان ٹائم بم کے ذریعے ہوا،جو ایک درخت پر نصب کیا گیا تھا۔فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔گورنر واحد جلال زادہ نے بتایا کہ بم حملہ بدھ کے روز ایران کے شمال مغربی شہر مہاباد میں اس وقت ہوا،جب ایرانی فوج ہفتہ دفاع مقدس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پریڈ کر رہی تھی۔گورنر کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے ایران عراق جنگ کی یاد میں ہفتہ دفاع مقدس کا 22 ستمبر کو آغاز کیا تھا،جس کے دوران ممکنہ طور پر دہشت گردوں نے فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق بم ایک تھیلے میں رکھا گیا تھا۔دھماکہ کے حوالے سے ایرانی حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے صبح دس بجے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 37995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش