QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن لشکر کے 2 رضاکار جاں بحق

7 May 2014 08:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دھماکے سے تنظیم کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں امن لشکر توحید السلام کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجہ میں 2 رضاکار جاں بحق جبکہ4 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ بوکاڑ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے امن لشکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں امن تنظیم توحید السلام کے دو رضا کار جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے تنظیم کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 379952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379952/خیبر-ایجنسی-ریمورٹ-کنٹرول-بم-دھماکے-میں-امن-لشکر-کے-2-رضاکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org