0
Wednesday 7 May 2014 10:01

نواب شاہ، دھماکے سے قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

نواب شاہ، دھماکے سے قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اسلام ٹائمز۔ باندی کے قریب دھماکے سے قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے نیچے اترنے کے باعث خاتون مسافر جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس نواب شاہ میں باندی کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹریب کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، بم دھماکے میں خاتون مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جب کہ ریلوے انتظامیہ نے پٹڑی سے نیچے اترنے والی بوگیوں کو اٹھا نے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھماکا کانٹا بدلنے کے دوران ہوا، تخریب کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے لیے 3،3 لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے ڈی جی ریلویز سے نواب شاہ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 379975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش