0
Wednesday 7 May 2014 11:01

بھارتی انتخابات کا آٹھواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی انتخابات کا آٹھواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا آٹھواں مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، ملک بھر کی 7 ریاستوں کے 64 حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں آج ایک ہزار737 امیدوار آمنے سامنے ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 18 کروڑ 37 لاکھ ووٹرز کریں گے۔ سب سے دلچسپ مقابلہ امیٹھی میں ہو گا، جہاں گذشتہ 10برس سے حکومت کرنے والے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے مدمقابل بی جی پی کی امیدوار اور اداکارہ سمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس ہوں گے۔ 

بی جے پی کے صدر اور وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اب ماں بیٹے کی حکومت کا وقت ختم ہو رہا ہے، لگاتار دس برس تک انہوں نے امیٹھی کی ترقی کو مسلسل نظرانداز کیے رکھا۔ آج جن 7 ریاستوں میں انتخابی میدان سجا ہے ان میں اتر اکھنڈ، ہماچل پردیش، بہار، اترپردیش، آندھراپردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔

8ویں مرحلے میں مقبوضہ کشمیر کے 2 حلقوں میں بھی پولنگ ہو رہی ہے تاہم حریت رہنماؤں کی اپیل پر وہاں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے۔ پولنگ کے دوران کشمیری عوام کو احتجاج کے حق سے روکنے کے لئے پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اس کے علاوہ گذشتہ رات تک کم از کم 300 افراد کو حراست میں لے گیا ہے۔

اہم امیدواروں میں راہول گاندھی کے رشتے دار ورون گاندھی، کرکٹر محمد کیف اور رابڑی دیوی بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی جبکہ آج کی پولنگ کے بعد نویں اور آخری مرحلے میں 12 مئی کو ووٹنگ ہو گی اور 16 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 379990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش