QR CodeQR Code

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کیلئے افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

27 Apr 2009 13:23

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، تین ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کیلئے افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ ماہ ایران میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان ، ایران اور افغانستان


 اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، تین ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کیلئے افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ ماہ ایران میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان ، ایران اور افغانستان نے مشترکہ گروپ بنایا تھا ۔ اس اقدام کے تحت رواں مہینے اسلام آباد میں تینوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریوں کے سطح پر مذاکرات ہوئے تھے جس میں وزرا خارجہ سطح کے مذاکرات ستائیس اپریل کو کابل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔وزیر خارجہ کے ہمراہ دفتر خارجہ کے بعض اعلی حکام بھی ان مذاکرات میں ماہرانہ معاونت کے لئے کابل گئے ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 3801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/3801/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-قریشی-تین-ملکی-وزراء-مذاکرات-کیلئے-افغانستان-کے-ایک-روزہ-دورے-پر-کابل-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org