QR CodeQR Code

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک

7 May 2014 22:17

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے 14 اپریل کو اسکول سے اغوا کی جانے والی 200 سے زائد لڑکیوں کی تلاش اور بازیابی میں مدد کرنے والے کے لئے 3 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے تازہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور واقعے کے عینی شاہد احمد زنا نے بتایا کہ ’’گمبورو نگالا‘‘ گاؤں میں تعینات فوجیوں کو اسکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کو بچانے کی غرض سے دوسرے مقام پر تعینات کر دیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر شدت پسند تنظیم کے کارندے کار اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر آئے اور انہوں نے گاؤں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور علاقے کی مشہور مارکیٹ سمیت ثقافتی اور معاشی مراکز کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب لوگ اپنی جان بچانے کے لئے وہاں سے نکلے تو حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب نائجیرین پولیس نے 14 اپریل کو اسکول سے اغوا کی جانے والی 200 سے زائد لڑکیوں کی تلاش اور بازیابی میں مدد کرنے والے کے لئے 3 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا نے بھی ماہرین کی ایک ٹیم نائجیریا بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو مغوی لڑکیوں کی بازیابی کی کوششوں میں مدد دے گی۔


خبر کا کوڈ: 380238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380238/نائجیریا-میں-شدت-پسند-تنظیم-کے-حملے-سیکڑوں-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org