QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 8 اہلکار شہید متعدد زخمی

8 May 2014 11:44

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی میران شاہ میں غلام خان روڈ پر شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے نشانا بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی میران شاہ میں غلام خان روڈ پر شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے نشانا بنایا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ میران شاہ اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ 4 مزید اہلکار راستے میں دم توڑ گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ بھی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 380328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380328/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-کے-قافلے-پر-بم-حملہ-8-اہلکار-شہید-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org