0
Thursday 8 May 2014 16:18

لاپتا افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ کا سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو شوکاز نوٹس

لاپتا افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ کا سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو شوکاز نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور انہیں حراستی مراکز میں موجود افراد کی پراگریس رپورٹ تین جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کس کرب سے گزر رہے ہیں، ان کی تکالیف کو سمجھیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں 27 لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس اکرام اللہ نے کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل منظور خلیل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رب نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاپتہ افراد کیس میں صوبائی افسران تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ جس کے ذمہ دار سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا ہوں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کس کرب سے گزر رہے ہیں، آپ ان کی تکالیف کو سمجھیں۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور اسے حراستی مراکز میں موجود افراد کی پراگریس رپورٹ کے ساتھ تین جون کو عدالت میں طلب کیا۔
خبر کا کوڈ : 380448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش