0
Thursday 8 May 2014 20:06

سی آئی اے کے اہم عہدیدار زچرے ہارکین رائڈر لاہور میں قونصل جنرل تعینات

سی آئی اے کے اہم عہدیدار زچرے ہارکین رائڈر لاہور میں قونصل جنرل تعینات
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لاہور میں تعینات قونصل جنرل نینا ماریہ فائٹ کو تبدیل کر دیا ہے۔ نینا ماریہ فائٹ نے آج لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے رسمی ملاقات کی۔ ملاقات میں نینا ماریہ فائٹ نے نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل زچرے ہارکین رائڈر کا بھی تعارف کرایا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موقع پر نینا ماریہ فائٹ افسردہ دکھائی دے رہی تھیں جبکہ انہوں نے اپنے چہرے پر ڈپلومیٹک مسکراہٹ سجائے رکھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نینا ماریہ فائٹ لاہور میں امریکی اہداف کے حصول میں مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سبکدوش کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سی آئی اے کے سینئر عہدیدار زچرے ہارکین رائڈر کو قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ زچرے ہارکین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات میں پاک امریکہ دوستی کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع صوبائی وزرا بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا مشہود خان اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون عزم الحق اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سید مراتب علی شاہ بھی موجود تھے۔ مبصرین نے زچرے ہارکین رائڈر کی تعیناتی کو پنجاب میں بدامنی سے تعیبر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی سے صوبے میں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 380581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش