QR CodeQR Code

فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے ملی یکجہتی کونسل اہم پلیٹ فارم، بلوچستان میں تشکیل پر غور

9 May 2014 07:12

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں جے یو پی، وفاق المدارس شیعہ، جماعت اسلامی، مجلس ختم نبوت، اسلامی تحریک، جماعت الدعوۃ اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل اتحاد بین المسلمین کے حوالہ سے موثر فورم ہے۔ اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ہمیں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملی یکجہتی کونسل کی نمائندہ جماعتوں کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ملی یکجہتی کونسل میں شریک جماعتوں کا اجلاس الفلاح ہاوس کائٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نمائندہ جماعتوں کے صوبائی رہنما شریک تھے۔ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، وفاق المدارس شیعہ علماء کے علامہ محمد جمعہ اسدی، جماعت اسلامی کے بشیر احمد ماندائی اور عبدالحمید منصوری، مجلس ختم نبوت کے مولانا انوار الحق حقانی، اسلامی تحریک کے مولانا اکبر حسین زاہدی، جماعت الدعوۃ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان میں ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل پر غور و خوص کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 380678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380678/فرقہ-واریت-کے-خاتمہ-لئے-ملی-یکجہتی-کونسل-اہم-پلیٹ-فارم-بلوچستان-میں-تشکیل-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org