0
Friday 9 May 2014 11:00

حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے 2 فلسطینیوں کو سزائے موت دیدی

حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے 2 فلسطینیوں کو سزائے موت دیدی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے زیر انتظام غزہ کے علاقے میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے دو فلسطینیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ خلیجی نیوز چینل کے مطابق پھانسی چڑھنے والے دونوں افراد نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کیں تھیں۔ ان دونوں کیخلاف یہ ثابت ہو گیا تھا کہ ان کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر غزہ میں اسرائیل نے خوفناک آپریشن کیا تھا۔ جاسوسی کرنے والوں میں سے ایک کو پھانسی جبکہ دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2007 سے اب تک مجموعی طور پر 19 قیدیوں کو سزائے موت دی گئی ہے، جن میں سے 10 جاسوس تھے۔ ان سزاوں کے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سزاوں کی خلاف کی جانے والی مذمت کو حماس نے مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 380695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش