QR CodeQR Code

ہمیں مسائل ورثے میں ملے ہیں، سابقہ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کر دی، نواب محمد خان شاہوانی

10 May 2014 01:09

اسلام ٹائمز: کوئٹہ پریس کلب میں‌ صحافیوں‌ سے گفتگو میں صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ ہمیں مسائل ورثے میں ملے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں واضح فرق یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن اور بدعنوانیاں عام کردی تھیں جبکہ موجودہ حکومت نے کرپشن و بدعنوانی کا خاتمہ کر دیا ہے تاکہ یہاں کے وسائل عوام پر خرچ کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ متوسط طبقے کی نمائندگی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہمیں بھرپور خدمت کا موقع دیا۔ ہم بھی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 380807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380807/ہمیں-مسائل-ورثے-میں-ملے-ہیں-سابقہ-حکومتوں-نے-کرپشن-کی-انتہا-کر-دی-نواب-محمد-خان-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org