QR CodeQR Code

عالمی پابندیاں،ایران کا جوہری پاور پلانٹ متاثر نہیں ہو گا،رپورٹ

24 Sep 2010 15:44

اسلام ٹائمز:چینی خبر رساں ادارے Xinhua کے مطابق ایران کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام روسی صدر کی طرف سے ایران کو ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی لگانے کے حکم سے متاثر نہیں ہو گا


ماسکو:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق روس پر ایران کو ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی کے حکم کے باوجود ایران کا پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ متاثر نہیں ہو گا۔چینی خبر رساں ادارے Xinhua کے مطابق ایران کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام روسی صدر کی طرف سے ایران کو ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی لگانے کے حکم سے متاثر نہیں ہو گا۔
 ایرانی صدر کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پاور پلانٹ پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے،کیونکہ بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کا منصوبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے۔روسی صدر دمتری میڈویدیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 1929 کے تحت ایران کو S-300 میزائل نظام،بکتر بند گاڑیوں،جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی ترسیل پر پابندی کے حکم پر دستخط کیے۔تاہم روس کے ایٹمی توانائی کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے ایران کا بوشہر کا ایٹمی پاور پلانٹ منصوبہ ہر حال میں مکمل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 38090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/38090/عالمی-پابندیاں-ایران-کا-جوہری-پاور-پلانٹ-متاثر-نہیں-ہو-گا-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org