0
Friday 9 May 2014 22:53

امریکی سفاتکاروں کا وفد تنویر صادق سے ملاقات، کشمیر سفر مخالف ایڈوائزری پر نظرثانی کرنے کی اپیل

امریکی سفاتکاروں کا وفد تنویر صادق سے ملاقات، کشمیر سفر مخالف ایڈوائزری پر نظرثانی کرنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ سینئر فسٹ سکریٹری چارڑ اے تھارنبری اور امریکی سفارتخانے کے سیاسی صلاحکار دنیش دوبے پر مشتمل امریکی سفاتکاروں کے وفد نے آج مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے پولیٹکل سیکریٹری تنویر صادق سے شہر خاص میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ایک گھنٹے کی بات چیت کے دوران ریاست کی معیشت، تعمیر و ترقی اور سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، کشمیر سفر مخالف ایڈوائزری میں نرمی لانے کی بھر پور وکالت کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ مکمل امن کی بحالی، تمام مسائل کا حل اور ریاست کی مجموعی تعمیر و ترقی عمر عبداللہ کی سربرواہی والی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے سفارتکاروں سے کہا کہ وادی میں امن، ترقی اور سیکورٹی کی بہتر صورتحال کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے امریکی حکومت کو کشمیر سفر مخالف ایڈوائزری میں نرمی لانے پر غور کرنا چاہئی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئے عالمی طاقتوں کے تعاون کی سخت ضرورت ہے، تنویر صادق نے کہا کہ ریاست بہت ہی دشوار گزار حالات سے گزری ہے اور حکومتی کوششوں اور عوام کے بھر پور اشتراک سے ہی امن و امان اور ترقی ایک حقیقت بن کر سامنے آئی۔

امن عمل کو مزید آگے لیجانے کیلئے سیاسی مسائل کو سیاسی طور حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات اور دوستی کی خواہاں رہی ہے، پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان اچھے رشتوں کا سب سے زیادہ فائدہ جموں و کشمیر کے عوام کو ہی ملے گا۔ اٹانومی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اٹانومی کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جسے نہ صرف ریاستی اسمبلی کی منظوری بلکہ اسے بھارت کے آئین کی ضمانت بھی حاصل ہے، انہوں نے امریکی سفاتکاروں کو ریاست میں امن کی بحالی اور سیاسی استحکام کیلئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی آگہی دلائی، انہوں نے سفاتکاروں کو عمر عبداللہ حکومت کی طرف سے نوجوانوں کیلئے سکل ڈیولپمنٹ اور روزگار میں اضافے کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔
خبر کا کوڈ : 380927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش