0
Saturday 10 May 2014 02:19

ڈی آئی خان، ہوائی فائرنگ سے بارہ سالہ علی حسنین جاں بحق

ڈی آئی خان، ہوائی فائرنگ سے بارہ سالہ علی حسنین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مریالی میں عاطف نامی نوجوان کی شادی کے موقع پر منعقدہ محفل موسیقی کے دوران کی جانیوالی فائرنگ سے بارہ سالہ محمد علی حسنین موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ مریالی میں عاطف نامی نوجوان کی شادی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے وہاں موجود بارہ سالہ محمد علی حسنین ولد قیصر جاں بحق ہو گیا، جبکہ موقع پرموجود دیگر دو افراد امام بخش اور شیر محمد عرف شیرا زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچایا گیا۔ کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے دولہا عاطف کو ہسپتال میں عیادت کیلئے آنے پر گرفتار کرلیا۔ جاں بحق ہونیوالے محمد علی حسنین کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی قبرستان چاہ سید منور شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمدعلی حسنین تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
خبر کا کوڈ : 380986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب