0
Saturday 10 May 2014 19:08
توانائی بحران پر بہت جلد قابو پا لیا جائیگا

عمران خان اور طاہرالقادری کے احتجاج سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز رشید

عمران خان اور طاہرالقادری کے احتجاج سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ خطرہ آمریت میں پلنے والے سیاستدانوں کو ہے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے احتجاج سب کا حق ہے، لیکن اس جمہوری حق کو جمہوریت کو گالی دینے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے سے حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں البتہ آمریت میں پلنے والوں اور ایسے سیاست دان جو کسی کی بیساکھی بنے یا پکڑے ہوتے ہیں، ان کی سیاسی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، حکومت کی طرف سے کسی پر کوئی دباو نہیں، جمہوریت کو گالی دینے والے جمہوری حق کی بات کرتے ہیں، کینیڈا سے آنے والے سیاستدانوں کے لیے جمہوریت خطرہ ہے، ایک صاحب کو کینیڈا سے آنا پڑ جائے تو رونا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر ملک کے مسائل کا ادراک نہیں ہو پاتا، اس کے لئے ملک کے اندر رہنا پڑتا ہے، لیکن بعض لیڈران کو پاکستان کی فضا اچھی نہیں لگتی، ایسے لیڈر عوام کے مسائل کیسے حل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز لیگ کو مینڈیٹ دیا ہے اور اس کے لئے آج بھی عوام حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 381245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش