0
Saturday 10 May 2014 21:58

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہوگی، شیخ رشید

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہوگی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی لوگوں سے سیاسی مخالفت ضرور ہے مگر کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وفاق اور صوبائی حکومت ہو گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو تہائی مینڈیٹ کی حامل موجودہ حکومت کو اسمبلی کے اندر سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ ان کے اپنے پروردہ ہیں۔ حکومتی ٹیم نالائق وزرا پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس قدر پھرتی دکھائی جا رہی ہے وہ حقیقی نہیں۔ یہ تمام کام 11 مئی کے احتجاج کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں۔ آج حکومت کو یاد آ گیا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرز پڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لئے اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینرز میں عوام کا کروڑوں روپے کا سامان موجود ہے۔ حکومت سارے راستے بند کر دے، وہ اور عمران خان ضرور پہنچیں گے۔ ان کی لوگوں سے سیاسی مخالفت ضرور ہے مگر کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہو گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شیخ رشید کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان پر آئندہ 2 روز میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ وہ آئندہ چند روز اپنی غیرضروری نقل و حرکت کم کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 381295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش