0
Saturday 10 May 2014 22:33

نواز شریف کل سے اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ کرینگے

نواز شریف کل سے اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز وزیراعظم نواز شریف کل سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، ایرانی صدر اور اعلٰی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ایران جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر بجلی و پانی اور دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران ایرانی صدر اور اعلٰی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی، اس موقع پر دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے ایم اویوز پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 381305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش