0
Sunday 11 May 2014 02:17

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں‌ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں‌ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گذشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق گذشتہ دنوں مچھ میں تیز بارش کی وجہ سے بجلی کے دو کھمبے گر گئے تھے، جنہیں 1 ہفتے بعد بھی بحال نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عوام کی جانب سے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق موجودہ حکومت پنجاب کی فیکٹریوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے، بلوچستان میں 2 ٹاور کے گرنے کا بہانہ بنا رہی ہے۔ اسی لئے ان کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت اس ضمن میں‌ جلد از جلد ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں‌ لائے۔

خبر کا کوڈ : 381330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش