QR CodeQR Code

سکیورٹی خدشات، محکمہ داخلہ نےطاہرالقادری کے اہلخانہ کیلئے نئی چٹھی جاری کر دی

11 May 2014 11:44

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ کی جانب سے تھوڑی دیر قبل دیئے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ علامہ طاہرالقادری، ان کے دیگر اہل خانہ اور فرزندان حسن محی الدین قادری اور حسین محی الدین کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس خط کے بعد علامہ طاہرالقادری کے اہل خانہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے سرپرست علامہ طاہرالقادری اور ان کے اہل خانہ کے لئے سخت سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے آج نئی چٹھی ان کے بیٹے کو پہنچا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تھوڑی دیر قبل دیئے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ علامہ طاہرالقادری، ان کے دیگر اہل خانہ اور فرزندان حسن محی الدین قادری اور حسین محی الدین کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس خط کے بعد علامہ طاہرالقادری کے اہل خانہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ آج کے دن محرم الحرام والے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جائے اور تمام جلسوں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی جائے۔


خبر کا کوڈ: 381408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381408/سکیورٹی-خدشات-محکمہ-داخلہ-نےطاہرالقادری-کے-اہلخانہ-کیلئے-نئی-چٹھی-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org