QR CodeQR Code

ڈی چوک پر پنڈال سج گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد جاری

11 May 2014 14:27

اسلام ٹائمز: دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک لیاقت باغ راولپنڈی اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا جارہا ہے جن سے قائدین خطابات کریں گے اور اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف آج اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پنڈال سج گیا ہے اور مختلف شہروں سے کارکنوں کے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ڈی چوک میں منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں کافی تعداد میں کرسیاں بھی رکھ دی گئی ہیں۔ جلسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریڈ زون کو مکمل طور سیل کر دیا گیا ہے۔ دو ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی کرینگے۔ سیکورٹی کیلئے تین حصار قائم کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک لیاقت باغ راولپنڈی اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا جارہا ہے جن سے قائدین خطابات کریں گے اور اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 381414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381414/ڈی-چوک-پر-پنڈال-سج-گیا-پی-ٹی-آئی-کارکنوں-کی-آمد-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org