0
Monday 12 May 2014 15:47

بلوچستان کے 17 اضلاع کے لاکھوں افراد شدید گرمی میں بجلی سے محروم

بلوچستان کے 17 اضلاع کے لاکھوں افراد شدید گرمی میں بجلی سے محروم

اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق سبی مچھ کے درمیان طوفانی ہواؤں کے باعث گرنے والے این ٹی ڈی سی کے چار ٹاورز کی مرمت نہ ہو سکی۔ سات مئی کو سبی اور مچ کے درمیان 220 کے وی کے چار ٹاورز تیز طوفانی ہواؤں کے باعث گر گئے تھے۔ پانچ روز گزرنے کے بعد بھی سیکیورٹی کلرئنس نہ مل سکی۔ جس کے باعث ٹاورز کی مرمت کا کام رکا ہوا ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی گرے ہوئے بجلی کے ٹاورز کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث گرنے والے چار ٹاورز کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبے کے سترہ اضلاع کو بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کوئٹہ سمیت سترہ اضلاع میں سولہ گھنٹے کی طویل ترتن لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث سترہ اضلاع کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سترہ اضلاع میں بجلی کا شارٹ فال بڑھکر 330 میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ اس وقت سترہ اضلاع کیلئے 360 میگا واٹ بجلی دستیاب ہے۔

خبر کا کوڈ : 381533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش