0
Monday 12 May 2014 01:06

بلوچستان حکومت واسا اور بجلی کے مسئلے کو فوری حل کرے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

بلوچستان حکومت واسا اور بجلی کے مسئلے کو فوری حل کرے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت واسا ملازمین کی تنخواہیں جاری کرے۔ اُنکی تمام مشکلات کا ازالہ کرے اور اُنکے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہےکہ اکیسویں صدی جہاں دُنیا ترقی اور جدت کی منازل طے کر رہی ہے، وہاں ہمارا ملک میں بجائے ترقی اور خوشحالی کے حکومت کی غلط پالیسوں کی بدولت آئے دن، نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ بالخصوص کوئٹہ سمیت پورا بلوچستان مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ کوئٹہ شہر کہنے کو تو اس صوبے کا دارالحکومت ہے مگر اس دارالخلافہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت توجہ دینے کی زحمت نہیں کرتی۔ جسکی وجہ سے ہفتہ بھر شہر میں پانی اور بجلی بند رہتی ہے۔ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر رہا ہے مگر ترقی اور خوشحالی سے متعلق اُنکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ جو توقعات اس سے وابستہ تھیں اُن پر پورا اُترنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ آج بھی عوام بنیادی ضرویات زندگی سے محروم ہیں۔ شہری کبھی پانی کو، کبھی بجلی اور کبھی گیس کو ترستے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے۔

خبر کا کوڈ : 381543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش